ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجوری میں فوج کے جوان نے اپنے ساتھی کو مار ڈالا، سرینڈرکیا

راجوری میں فوج کے جوان نے اپنے ساتھی کو مار ڈالا، سرینڈرکیا

Wed, 17 Aug 2016 20:03:15    S.O. News Service

جموں، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کے راجوری میں فوج کے ایک جوان نے اپنے ساتھی کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں سرینڈرکردیا۔پولیس نے بتایا کہ یہاں شدید علاقے میں اینمل ٹرانسپورٹ کمپنی یونٹ میں سپاہی درندر کمار کی اپنے ساتھی سپاہی محمد ملا سے کسی بات پر بحث ہو گئی، جس کے بعد اس نے اپنی اساس رائفل سے محمد ملا پر گولی چلا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد کمار وہاں سے بھاگ گیا لیکن بعد میں سرینڈر کر دیا۔کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش فوج کے حوالے کر دی گئی۔


Share: